ملک بھر میں سیلز ٹیکس نظام مکمل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ صنعتوں اور نجی شعبے کو غیر ضروری ہراسانی سے بچانے کی تیاری کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شہری کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا

ڈیجیٹیلائزیشن کا عمل

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق سیلز ٹیکس کے تمام سرکاری عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار نے بیرون ملک سے لیگل چینل کے ذریعے آنے والی سرمایہ کاری کو مزید چیکنگ سے استثنیٰ دینے اورایف بی آر، نیب اور ایف آئی اے کی غیر ضروری مداخلت روکنے کی سفارش کر دی۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا اختیار وزیراعظم آفس کو دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں: وزیرِ ریلوے حنیف عباسی

قانونی تحفظ کے اقدامات

کاروباری افراد اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ دینے اور ریگولیٹری مداخلت محدود کرنے کی تجاویز بھی تیار کرلی گئی۔ وزارت صنعت و پیداوار نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ کے علاوہ مالیاتی اداروں سے آنے والی رقوم کی مزید اسکروٹنی نہ کرنے کی سفارش کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

ایس ای سی پی قوانین میں ترامیم

دستاویز کے مطابق سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے ایس ای سی پی قوانین میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ ریگولیٹڈ اداروں کے خلاف کارروائی سے قبل ایس ای سی پی کی منظوری لازمی قرار دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد میں تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کا بچ جانے والا واحد مسافر کون ہے؟

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا تحفظ

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی گرفتاری اور رقم کی ضبطگی سے تحفظ دینے کی بھی تجویز ہے۔ نائیکوپ ہولڈرز کو بھی غیر ملکی سرمایہ کار کے طور پر قانونی تحفظ دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا اختیار وزیراعظم آفس کو دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم خبر ۔۔۔پنجاب بھر میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ

ٹیکس سے متعلق اصلاحات

ٹیکس اپیل دائر کرنے پر ریکوری کو خودکار طور پر معطل کرنے، ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹس میں رسک بیسڈ نظام متعارف کروانے اور معمولی ٹیکس غلطیوں کو فوجداری جرائم کی فہرست سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ حکومتی اصلاحات کا مقصد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مونا خان، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون صحافی ایتھلیٹ بن گئیں

نیک نیتی میں فیصلوں کی حفاظت

ریگولیٹرز اور سرکاری افسران کو نیک نیتی میں کیے گئے فیصلوں پر قانونی تحفظ دینے کی تجویز ہے۔ غیر قانونی مداخلت پر 30 روز قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

ڈیجیٹل سیلز ٹیکس عمل

دستاویز کے مطابق ایک بار ریٹرن نظرثانی پر جرمانہ اور سرچارج ختم کرنے اور سیلز ٹیکس کے تمام سرکاری عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...