پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک تجاویز پہنچانے کے لیے خصوصی پورٹل قائم
خصوصی پورٹل کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک تجاویز اور خیالات پہنچانے کیلئے خصوصی پورٹل قائم کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، عمارتوں کو نقصان، گاڑیاں الٹ گئیں
پورٹل کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق "ٹاک ٹو سی ایم" وزیراعلیٰ تک براہ راست تجاویز پہنچانے کیلئے منفرد پورٹل ہے، جس کا ڈیجیٹل آغاز وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ظلم کے سائے میں زندگی ۔۔۔ عالمی ضمیر کے لیے ایک سوال
سینئر وزیر کا بریفنگ
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے "ٹاک ٹو سی ایم" پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی، جہاں 20 سال اور اس سے اوپر نوجوانوں کیلئے الگ الگ سیکشن اور انٹرفیس قائم کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سیاسی جماعت اداروں کیخلاف زہر اگل رہی ہے، آج اڈیالا جیل بیٹھے ہیں تو یہ اللّٰہ کی پکڑ ہے: احسن اقبال
نوجوانوں کی شمولیت
صوبہ بھر سے نوجوان سی ایم کے پروگرام اور پراجیکٹس کے متعلق آئیڈیاز اور خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 2026 کو یوتھ کا سال قرار دیا ہے، اور "ٹاک ٹو سی ایم" پنجاب کی تاریخ میں اپنا نوعیت کا پہلا پورٹل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کا ردعمل آگیا
براہ راست ابلاغ کا موقع
مریم نوازشریف سے یوتھ "ٹاک ٹو سی ایم" پورٹل کے ذریعے براہ راست ابلاغ کرسکیں گے۔ نوجوان اس پورٹل کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام اور پروجیکٹس پر اپنا فیڈ بیک یا تجاویز دے سکیں گے۔
آئیڈیاز کی شیئرنگ
نوجوان "ٹاک ٹو سی ایم" پورٹل پر اپنا نام اور مختصر معلومات کے ساتھ آئیڈیاز بھی شیئر کرسکیں گے، خاص طور پر 20 سال سے اوپر نوجوانوں کے لئے الگ انٹرفیس فراہم کیا گیا ہے۔








