ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے کا 170 رنز کا ہدف، تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری
کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انیسواں مقابلہ
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انیسویں مقابلے میں زمبابوے نے جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں
زمبابوے کی بیٹنگ کا جائزہ
زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے بریان بینٹ 56 گیندوں پر 64 رنز کے ساتھ بہترین بلے باز ثابت ہوئے۔ ان کے علاوہ ریان برل اور تاڈیوانشے مارومانی نے 35، 35 رنز بنائے جبکہ کپتان سکندر رضا بٹ نے 13 گیندوں پر 25 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستِ پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
آسٹریلیا کی بولنگ کا تجزیہ
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور مارکوس سٹونس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی اور گیند باز وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: مداحوں کے مطابق یہاں سب کچھ ممکن ہے، بابر سے شادی کے سوال پر ہانیہ کا جواب
میچ کی تفصیلات
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ہو گئی
ٹریوس ہیڈ کا بیان
ٹریوس ہیڈ نے بتایا کہ اسٹیو اسمتھ ابھی تک یہاں نہیں پہنچے ہیں، وہ دو دن قبل تک تو گولف کھیل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: سفیرِ پاکستان برائے سعودی عرب احمد فاروق
آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیاں
آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کوپر کونولی اور زیویئر بارٹلیٹ کی جگہ بین ڈوارشیئس اور ٹم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نومبر میں کچھ، دسمبر میں بہت کچھ ہونے والا ہے، سہیل آفریدی
زمبابوے کے کپتان کا بیان
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بری نہیں ہے، وقت کے ساتھ سلو ہوجائے گی، ہم ایک اضافی اسپنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی
سکندر رضا نے بتایا کہ 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وننگ شاٹ کھیل کر آسٹریلیا کو شکست دینے والے برینڈن ٹیلر میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس کے علاوہ رچرڈ نگاراوا کو احتیاط کے باعث آج آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مونیونگا کو شامل کیا گیا ہے۔








