ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے کا 170 رنز کا ہدف، تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری
کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انیسواں مقابلہ
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انیسویں مقابلے میں زمبابوے نے جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی فائلوں میں فراڈ کیخلاف حکومت کا سخت ایکشن، وزیراعظم نے احکامات جاری کردیے
زمبابوے کی بیٹنگ کا جائزہ
زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے بریان بینٹ 56 گیندوں پر 64 رنز کے ساتھ بہترین بلے باز ثابت ہوئے۔ ان کے علاوہ ریان برل اور تاڈیوانشے مارومانی نے 35، 35 رنز بنائے جبکہ کپتان سکندر رضا بٹ نے 13 گیندوں پر 25 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے: خواجہ سلمان رفیق
آسٹریلیا کی بولنگ کا تجزیہ
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور مارکوس سٹونس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی اور گیند باز وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے ٹرمپ کے دیگر ممالک پر لگائے گئے ٹیرف کیخلاف درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا
میچ کی تفصیلات
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: PTI Protest: 11 KP Police Officers in Civilian Clothes Arrested
ٹریوس ہیڈ کا بیان
ٹریوس ہیڈ نے بتایا کہ اسٹیو اسمتھ ابھی تک یہاں نہیں پہنچے ہیں، وہ دو دن قبل تک تو گولف کھیل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلا میچ کھیلنے ساہیوال چلے آئے، میچ ہم ہار گئے اور وہ اپنا دل، تحریری امتحان کی چھٹی ملی، امتحان دے کر دل مطمئن تھا کہ یہاں سلیکشن ہو جائے گی.
آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیاں
آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کوپر کونولی اور زیویئر بارٹلیٹ کی جگہ بین ڈوارشیئس اور ٹم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
زمبابوے کے کپتان کا بیان
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بری نہیں ہے، وقت کے ساتھ سلو ہوجائے گی، ہم ایک اضافی اسپنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی
سکندر رضا نے بتایا کہ 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وننگ شاٹ کھیل کر آسٹریلیا کو شکست دینے والے برینڈن ٹیلر میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس کے علاوہ رچرڈ نگاراوا کو احتیاط کے باعث آج آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مونیونگا کو شامل کیا گیا ہے۔








