پی ایس ایل: انضمام الحق پشاور زلمی کے بعد راولپنڈی سے منسلک ہوگئے
انضمام الحق کی راولپنڈی فرنچائز میں شمولیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جان سینا نے پہلی بار انٹر کانٹینینٹل ٹائٹل جیت کر کیریئر گرینڈ سلم حاصل کرلیا
نئی ذمہ داریاں
راولپنڈی کی ٹیم نے انضمام الحق کو پریزیڈنٹ کرکٹ افیئرز مقرر کیا ہے اور اس سے قبل انضمام پشاور زلمی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار نے ساتھی اداکار پریش راول پر 25 کروڑ روپے کا ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا
کھلاڑیوں کی خریداری
پی ایس ایل 11 میں راولپنڈی کی ٹیم پر نظر ڈالی جائے تو نسیم شاہ جو اس آکشن کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، انہیں راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ میں خریدا۔
نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 5 لاکھ میں اپنا حصہ بنایا۔
مزید خریداریوں کی تفصیلات
راولپنڈی نے محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ میں خریدا اور بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کیلئے 3 کروڑ کی کامیاب بولی لگائی۔
لاری ایونز کو ٹیم راولپنڈی نے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا جب کہ عماد بٹ کو 80 لاکھ، عبداللّٰہ فضل کو 67 لاکھ 50 ہزار اور کامران غلام کو 65 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔








