الیکشن کمیشن نے اختر مینگل کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا
ضمنی انتخاب کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی خالی کردہ نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن اب کافی دیر ہو چکی، وہ وائٹ ہاؤس آنے کیلیے بھی تیار ہیں، امریکی صدر
انتخابی شیڈول
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 خضدار پر انتخاب کے لیے پولنگ 5 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 256 پر انتخاب کے لیے پبلک نوٹس کا اجراء 18 فروری کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا یوم فتح پریڈ میں شریک فوجی دستوں کو خراج تحسین
نامزدگی کا عمل
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18 مارچ کو ہوگی۔ این اے 256 پر ضمنی انتخاب کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی آر او مقرر کیے گئے ہیں۔
آخری یاد دہانی
یاد رہے کہ این اے 256 خضدار کی نشست سردار محمد اختر مینگل کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی ہے۔ سردار اختر مینگل کا استعفیٰ 3 روز قبل سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا۔








