ملیر میں سنار کی دکان میں بڑی چوری، آدھا کلو سے زائد سونا غائب
چوری کی بڑی واردات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ملیر سٹی گانچی مارکیٹ میں سنار کی دکان میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ نامعلوم ملزمان نے سونار کی دکان کے تالے توڑ کر تجوری لے اڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس، پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی
چوری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تجوری میں آدھا کلو سے زائد سونا اور پانچ لاکھ روپے نقد موجود تھے۔ چوری کیے جانے والے سونے کی مالیت تقریبا پونے تین کروڑ روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا نارتھ نے وادیِ تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے ہونیوالے زخمیوں کی عیادت کی
واردات کا وقت
یہ واردات رات کے کسی پہر انجام دی گئی۔ صبح سنار کی دکان کے مالک اقبال نے اس واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کی کارروائی
کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا اور شواہد اکٹھا کرلیے گئے۔ پولیس نے مارکیٹ کے تین چوکیداروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔








