ٹیکنالوجی اب آپشن نہیں بلکہ معیشت کی بنیاد ہے، وفاقی وزیرتجارت
وفاقی وزیر تجارت کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اب کوئی آپشن نہیں بلکہ معیشت کی بنیاد ہے، پاکستان کو اے آئی، ڈیٹا اینالیٹکس اور آٹومیشن کے عالمی رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر نریندر مودی کا رد عمل
تقریب میں خطاب
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرنگ پر مبنی صنعتی تبدیلی، اکیڈیمیا اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ملک کی ترقی کا بل، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے: امیر مقام
عالمی مسابقت میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ جدید انجینئرنگ اور تکنیکی مہارتوں میں سرمایہ کاری سے عالمی مسابقت میں اضافہ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب نے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم نہ کی تو رمضان میں آٹابحران شدت اختیار کر سکتا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن
معاشی اصلاحات کی اہمیت
وزیر تجارت جام کمال نے مزید کہا کہ اصلاحات میں تاخیر قومی معیشت کے لیے مہنگی ثابت ہو سکتی ہے، ملک کے معدنی وسائل، کاپر اور ریئر ارتھ عناصر کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لانا ضروری قرار دیا۔
طلبہ کی مہارتیں
وزیر تجارت نے یہ بھی کہا کہ طلبہ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں مہارت حاصل کریں، حکومت اسٹارٹ اپس، انوویشن ایکوسسٹم اور انڈسٹری اور اکیڈمیا تعاون کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔








