ٹیکنالوجی اب آپشن نہیں بلکہ معیشت کی بنیاد ہے، وفاقی وزیرتجارت
وفاقی وزیر تجارت کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اب کوئی آپشن نہیں بلکہ معیشت کی بنیاد ہے، پاکستان کو اے آئی، ڈیٹا اینالیٹکس اور آٹومیشن کے عالمی رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کا کرنل مارا گیا
تقریب میں خطاب
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرنگ پر مبنی صنعتی تبدیلی، اکیڈیمیا اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
عالمی مسابقت میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ جدید انجینئرنگ اور تکنیکی مہارتوں میں سرمایہ کاری سے عالمی مسابقت میں اضافہ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور وفد کے داخلے کی منظوری دیدی
معاشی اصلاحات کی اہمیت
وزیر تجارت جام کمال نے مزید کہا کہ اصلاحات میں تاخیر قومی معیشت کے لیے مہنگی ثابت ہو سکتی ہے، ملک کے معدنی وسائل، کاپر اور ریئر ارتھ عناصر کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لانا ضروری قرار دیا۔
طلبہ کی مہارتیں
وزیر تجارت نے یہ بھی کہا کہ طلبہ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں مہارت حاصل کریں، حکومت اسٹارٹ اپس، انوویشن ایکوسسٹم اور انڈسٹری اور اکیڈمیا تعاون کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔








