سانحہ گل پلازا: تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو طلب کرلیا
تحقیقات کا آغاز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے: سپیکر قومی اسمبلی
نوٹس جاری کیے گئے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو نوٹس جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے گل پلازا کے صدر کو بھی طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کے اکاؤنٹ سے رقم آن لائن ٹریڈنگ ایپ پر منتقل کی، اسلام آباد میں پڑھے لکھے ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا
طلب کردہ اہلکار
اس کے علاوہ سینئر ڈائریکٹر لینڈ، چیف فائر افسر، ڈی سی جنوبی، ایس ایس پی سٹی، ڈی آئی جی ٹریفک، سی ای او واٹر کارپوریشن، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی ریسکیو اور کے الیکٹرک کے سی ای او کو بھی 18 فروری کو بلایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہ صوبائی کنٹرول اور نہ ہی وفاقی کنٹرول، کراچی کا اختیار صرف کراچی کے شہریوں کے پاس ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
سانحہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، جہاں 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔
سیاست اور سول سوسائٹی کا ردعمل
کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس پر سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی۔








