اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکج متعارف، اعزازات کا بھی اعلان
وفاقی حکومت کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے دنیا بھر میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانیوں کو خدمات کے اعتراف میں سول اعزازات دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اپوزیشن کی نااہلی کا ریفرنس، مذاکرات کا دوسرا دور اتوار کو ہوگا
سول ایوارڈز کی تقریب
مارچ 2026 کو یوم پاکستان کی تقریب میں دنیا بھر میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
مراعاتی پیکج کی تفصیلات
وفاقی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج بھی متعارف کرا دیا ہے۔ تارکین وطن اور ان کے اہلخانہ کے لیے خصوصی مراعات پر مشتمل جامع پیکج فراہم کیا جائے گا، جس میں اوورسیز پیکج میں جدید سیکیورٹی خصوصیات سے مزین نیکسٹ جنریشن ممبرشپ کارڈ شامل ہے۔








