رمضان المبارک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
پنجاب میں آئل اور گھی پر رعایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے کی عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے آئل اور گھی پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلہ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے پاکستان گھی مل مالکان کی ملاقات ہوئی، بعدازاں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمی بٹ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں تمام گھی اور آئل پر 10 روپے تا 16 روپے فی کلو/لٹر پیکٹ رعایت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک یا سنگجانی جانا ہمارا اندرونی معاملہ تھا، سوال یہ ہے کہ گولی کیوں چلائی گئی؟ علی محمد خان کا استفسار
رمضان میں معیاری آئل کی دستیابی
ماہ رمضان میں ہر فرد تک معیاری اور بارعایت آئل گھی مارکیٹ میں میسر ہو گا، مستقبل میں پام آئل قیمتیں کم ہونے کی صورت میں انڈسٹری اتھارٹی سے مشاورت کے ساتھ پرائس میں فوری ریلیف دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے کپڑے بھی عمران خان تک نہیں پہنچ سکے ، یہ پارٹی کے لیے شرم کا مقام ہے ، بس ایک تماشہ لگا ہوا ہے، مشال یوسفزئی
معیاری گھی کی فراہمی کے اقدامات
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ معیاری گھی کی فراہمی کے لیے مارکیٹ میں جدید سسٹم متعارف کروانے کی فوری ضرورت ہے، ٹرانسفیٹی ایسڈ کو کم کرنے کے لیے سستے اور جدید طریقے موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ہسپتال میں آگ، 19 مریض ہلاک
گھی کی کیفیت میں بہتری
گھی کی کوالٹی، ٹیسٹنگ کے عمل کو جدید اور بین الاقوامی طرز پر لایا جا رہا ہے۔ ناقص کوالٹی گھی کی مارکیٹ میں سپلائی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
انڈسٹری کی رہنمائی
اس موقع پر چیئرمین گھی مل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آئل گھی کے معیار میں بہتری، یونٹ مینجمنٹ میں فوڈ اتھارٹی نے انڈسٹری کی رہنمائی کی۔








