ملک پر قرضوں اور سود کا کتنا بوجھ ہے۔؟ وزارتِ خزانہ نے تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں

قرضے کی تفصیلات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ اجلاس میں وزارتِ خزانہ نے مالی سال 2025ء میں پاکستان پر قرضے کے حجم اور سود کی تفصیلات تحریری طور پر پیش کر دیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق مالی سال 2025ء میں پاکستان پر کل قرضہ 80.5 کھرب روپے تھا، جس میں اندرونی قرضہ 54.5 کھرب اور بیرونی قرضہ 26 کھرب روپے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے حملے پر قطر سے معافی مانگ لی

پچھلے مالی سالوں میں قرض کی ادائیگی

مالی سال 2021ء میں 16.5 کھرب، مالی سال 2022ء میں 23.2 کھرب روپے قرض واپس کیا گیا۔

مالی سال 2023ء میں 30.2 کھرب اور مالی سال 2024ء میں 28 کھرب روپے قرض واپس کیا گیا، جبکہ مالی سال 2025ء میں 27.1 کھرب روپے قرض واپس کرنے کی اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی وے پر ٹرک الٹ گیا، پولیس تعینات کردی گئی، مگر کیوں؟ جانیے

سود کی ادائیگی

سود کی ادائیگی سے متعلق بتایا گیا کہ مالی سال 2021ء میں 2.7 کھرب، 2022ء میں 3.2 کھرب روپے سود ادا کیا گیا، مالی سال 2023ء میں 5.7 کھرب، 2024ء میں 8.2 اور مالی سال 2025ء میں 8.9 کھرب روپے سود ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوگئی تو دنیا کا کیا منظر ہو گا؟ سائنسی تحقیق جسے پڑھ کر امریکہ اور یورپ میں رہنے والوں کو بھی پسینے آجائیں گے۔

وزارت تجارت کی رپورٹ

وزارت تجارت نے مالی سال 23-2022ء اور 24-2023ء کی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔

مالی سال 23-2022ء میں برآمدات 27.7 ارب ڈالرز، درآمدات 55.2 ارب ڈالرز رہیں اور تجارتی خسارہ 27.5 ارب ڈالرز رہا۔

مالی سال 24-2023ء میں برآمدات 30.6 ارب ڈالرز اور درآمدات 55.7 ارب ڈالرز رہیں، جبکہ تجارتی خسارہ 25.1 ارب ڈالرز رہا۔

آئندہ کے مالی سالوں کی پیشگوئی

مالی سال 25-2024ء میں برآمدات 32 ارب ڈالرز اور درآمدات 58.3 ارب ڈالرز رہیں، تجارتی خسارہ 26.3 ارب ڈالرز رہا۔

جولائی تا دسمبر 2025ء میں برآمدات 15135 ملین ڈالرز اور درآمدات 34475 ملین ڈالرز رہیں۔

جولائی تا دسمبر 2024ء میں برآمدات 16631 ملین ڈالرز تھیں، جو 9 فیصد کمی ظاہر کرتی ہیں، اسی عرصے میں برآمدات 30902 ملین ڈالرز رہیں، جو 12 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

جولائی تا دسمبر 2025ء میں تجارتی خسارہ 19340 ملین ڈالرز رہا، جبکہ جولائی تا دسمبر 2024ء میں تجارتی خسارہ 14271 ملین ڈالرز تھا، جو 36 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...