بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ہم مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی

احتجاج کا آغاز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، محسن نقوی

میڈیا سے گفتگو

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے احتجاج میں کسی کو گالی دی جائے گی نہ ہی کوئی پتھر اٹھایا جائے گا، احتجاج مکمل طور پر پُرامن ہو گا۔ آج کا احتجاج بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی کا فوری علاج کرایا جائے، علاج کرانا ان کا بنیادی حق ہے۔ پارلیمنٹ آنے والی تمام سڑکیں بند ہیں، تاہم ہم پرامن احتجاج کے وعدے پر قائم ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

بنیادی حقوق کی تسکین

’’جنگ‘‘ کے مطابق محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ گھر والوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بانی کا معائنہ ان کے ذاتی معالج سے کرایا جائے۔ جیل کے ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث بانی کی بینائی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ بانی کی بیماری کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور اگر انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟ اگر خدانخواستہ ان کی بینائی متاثر ہوتی ہے تو اس کا ذمے دار کون ہو گا؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...