بنگلہ دیش میں 70 نشستوں پر کامیابی کارکنانِ جماعت کی انتھک محنت، استقامت اور شہادتوں کا ثمر ہے، سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کی حالیہ انتخابات میں 70 نشستوں پر کامیابی کارکنانِ جماعت کی انتھک محنت، استقامت اور شہادتوں کا ثمر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
کارکنان کی محنت کا اعتراف
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ فتح اُن ہزاروں کارکنان کے صبر، جدوجہد اور ثابت قدمی کا صلہ ہے جنہوں نے مشکل حالات میں بھی دعوت الی اللّٰہ، تنظیم اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اخلاص پر مبنی جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ کارکنان نے جس نظم و ضبط، قربانی اور عوامی رابطے کے ذریعے میدانِ عمل میں کردار ادا کیا، وہی آج عوامی اعتماد کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کامیابی کو ملک و ملت کے لیے خیر و برکت اور اسلامی نظام کا ذریعہ بنائے۔
ٹویٹر اقتباس
جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کی حالیہ انتخابات میں ستر نشستوں پر کامیابی کارکنانِ جماعت کی انتھک محنت، استقامت اور شہادتوں کا ثمر ہے۔ یہ فتح اُن ہزاروں کارکنان کے صبر، جدوجہد اور ثابت قدمی کا صلہ ہے جنہوں نے مشکل حالات میں بھی دعوت الی اللّٰہ، تنظیم اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا۔
یہ…— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 13, 2026








