ہر سال کتنے ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
بچوں کی دل کی بیماری کا مسئلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر سال کتنے ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست، روہت شرما اور ویرات کوہلی کا کیرئیر ختم ہوتا دکھائی دینے لگا
وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان بھر سے آنیوالے 10 ہزار سے زائد بچوں کی مفت سرجری پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری کے تحت سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے 425 بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی گئی۔ آزاد جموں و کشمیر کے 250، فیڈرل کے 107، گلگت بلتستان کے 34، بلوچستان کے 28 اور سندھ کے 27 بچوں کی بھی فری ہارٹ سرجری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات
نئے آئی سی یو کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کے نئے آئی سی یو کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی سی یو کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کی تیمارداری اور اظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ کی چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 10 ہزار سرجری مکمل ہونے پر خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 10ویں بیٹل ایکس پولوکپ2024ءکا فائنل ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا
مریض بچوں کے ساتھ اظہار شفقت
وزیراعلیٰ مریم نواز تقریب میں مریض بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں اور ہارٹ سرجری کے مریض بچوں سے اظہار شفقت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ، آٹو سیکٹر نے جنوری 2026 میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
صوبائی وزیر کی بریفنگ
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک 10,331 بچوں کی سرجری ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی
دل کی بیماری کے اعداد و شمار
وائس چانسلر مسعود صادق نے وزیراعلیٰ پنجاب چلڈن ہارٹ سرجری پروگرام پر بریفنگ دی۔ ہر سال 50 ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، جن میں سے 25 ہزار کو فوری سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔
کارڈیک سرجنز کی تعداد میں اضافہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے چلڈن ہسپتال لاہور میں کارڈیک سرجن کی تعداد 12 اور کارڈیک فزیشن کی تعداد 34 تک بڑھا دی۔ وزیراعلیٰ نے 800 کوکلیر ٹرانسپلانٹ اور 200 بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چلڈن ہارٹ سرجری پروگرام پر خصوصی معلوماتی فلم بھی دکھائی گئی۔








