ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا انڈونیشیا کا دورہ، صدر اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

پاک فضائیہ کا دورہ انڈونیشیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو انڈونیشیا کے سرکاری دورہ پر جکارتہ پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل

صدر انڈونیشیا سے ملاقات

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی انڈونیشیا کے صدر پربوو سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کی دیرینہ برادرانہ شراکت داری پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

دفاعی تعاون کی خواہش

اس موقع پر انڈونیشی صدر پربوو نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام میں دلچسپی ظاہر کی۔ انڈونیشیا نے دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے پاک فضائیہ سے تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں بننے والا ممکنہ طوفان کب پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے؟

اہم ملاقاتیں اور گارڈ آف آنر

آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر چیف نے انڈونیشین وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ایئر چیف کو تمام مقامات پر باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی کیپ پر 45اور 47 کیوں لکھا ہوتا تھا ،وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے اقدامات کریں گے یا نہیں ؟مظہر برلاس نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

مشترکہ تربیت اور ایرو اسپیس میں شراکت

دونوں فضائی افواج نے مشترکہ تربیت اور پیشہ ورانہ تبادلوں پر اتفاق کیا، ابھرتے ایرو اسپیس شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انڈونیشین ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے کو سراہا۔

اعلیٰ ترین میڈل کی پیشکش

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس موقع پر ایئر چیف کو انڈونیشین فضائیہ کا اعلیٰ ترین میڈل آف آنر دیا گیا۔ مشترکہ اجلاس میں دفاع اور سلامتی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...