وزیرِاعظم کا بنگلہ دیش نیشنل اسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، انتخابی کامیابی پر مبارکباد، دورے کی دعوت

وزیرِاعظم کا بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ سے رابطہ

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِاعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیرِاعظم نے طارق رحمان کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ مہربانو کی انتہائی بولڈ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

دوطرفہ تعاون کی اہمیت

وزیرِاعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق، وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کے عوام کو کامیاب عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے امن و ترقی پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جس دن وہ مردِ آہن نکلا ، وہ اسے ختم کریں گے ,وہ جو لفظ کہے گا ، وہی آئین ہوگا، بیرسٹر گوہر

بیگم خالدہ ضیاء کی خدمات کا اعتراف

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے بیگم خالدہ ضیاء کی پاک بنگلہ دیش تعلقات کے لئے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے عوامی فلاح کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نے طارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

انتخابی نتائج کی تفصیلات

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق طارق رحمان کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گئی ہے۔ سرکاری نتائج کے مطابق، 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستیں لے کر واضح برتری حاصل کی ہے، جبکہ جماعت اسلامی 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...