صحافی خرم اقبال کو پیکا ایکٹ کے تحت حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا گیا

خرم اقبال کا اغوا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی نیوز چینل کے صحافی اور اسلام آباد بیورو کے پروڈیوسر خرم اقبال کو سادہ لباس میں ملبوس افراد کے گھر سے لے جانے کے واقعے نے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، انہیں کئی گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ، 5 دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کے 6جوان شہید

واقعہ کی تفصیلات

خرم اقبال کے اہل خانہ کے مطابق انہیں اس وقت اٹھایا گیا جب وہ ہربنس پورہ کی صحافی کالونی میں اپنی بہن کے گھر موجود تھے۔ ان کے بہنوئی کا کہنا ہے کہ پندرہ سے بیس مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے، جن میں سے بعض نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور خرم اقبال کو اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے وقت گھر میں ان کی اہلیہ اور بیٹا موجود تھے۔ واقعے کے کئی گھنٹوں تک کسی ادارے کی جانب سے خرم اقبال کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی، اس دوران صحافتی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھیک مانگ کر کروڑوں روپے اکٹھے کرنے والا شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں ہلاک

حکام کا بیان

بعد ازاں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خرم اقبال لاپتا نہیں بلکہ انہیں پیکا کے تحت ایک مبینہ جعلی ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قانون کے مطابق کیا گیا اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہو کر کارروائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ، بھارت نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا

صحافیوں کا ردعمل

اس سے قبل اینکر عاصمہ شیرازی نے اپنے بیان میں پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ اگر گرفتاری پیکا کے تحت کی گئی تو شکایت کب اور کہاں درج ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دن ایک بجے سادہ لباس میں افراد گھر میں داخل ہوئے اور آٹھ گھنٹوں بعد سرکاری وضاحت سامنے آئی، جو کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت کے لیے تشویشناک قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ہلچل مچنے کے بعد صحافی خرم اقبال کو رہا کردیا گیا۔

سوشل میڈیا کا اثر

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...