یہ لاہور نہیں بہاولپور ہے
شہری کی ویڈیو وائرل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) "یہ لاہور نہیں بہاولپور ہے" ... وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیوٹیفکیشن پروگرام پر شہری کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہزار دیہاتیوں کے ہجوم نے رائل بنگال ٹائیگر کو مار ڈالا
بہاولپور کے کشمیر پارک کی منظر کشی
ویڈیو میں شہری کی صرف آواز سنی جا سکتی ہے لیکن اس نے اپنے موبائل کے کیمرے کی آنکھ سے بہاولپور کے کشمیر پارک کی جو منظر کشی کی وہ قابل دید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، اعلامیہ جاری
بہاولپور کی بیوٹیفکیشن کا بیان
شہری نے بہاولپور کی بیوٹیفکیشن کو ویڈیو میں کچھ اس طرح بیان کیا کہ:
"یہ دلکش منظر دیکھ کر پہلی نظر میں یوں لگتا ہے کہ جیسے آپ لاہور کے کسی مقام پر پھر رہے ہوں لیکن یہ لاہور نہیں یہ بہاولپور ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی
مریم نواز کا بیوٹیفیکیشن پروگرام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت لاہور ہی نہیں، پنجاب کے ہر شہر میں خوبصورتی کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ یہ بہاولپور کا کشمیر پارک ہے جو جی پی او کے نزدیک واقع ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیوٹیفکیشن پروگرام نے اس پارک کو بھی ایک دیدہ زیب منظر میں بدل دیا ہے۔








