ماضی کی متنازع شخصیت جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق حیران کن انکشاف منظر عام پر
جیفری ایپسٹین کی موت کا انکشاف
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کمسنوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ امریکی جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے بہترین ایڈکشن، ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری ہیب الکوحل ٹریٹمنٹ سنٹر، اسلام آباد پاکستان
خودکشی یا قتل؟
ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر اس کا گلادبایا گیا ہے۔ ادھر ایپسٹین سے مبینہ تعلق پر ڈی پی ورلڈ کے سربراہ سلطان احمد بن سلائم مستعفی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل انڈسٹریل اینڈ انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ یونیورسٹی کے داخلہ قواعد میں تبدیلی، طلبہ کا احتجاج
ویڈیو کا انکشاف
ایپسٹین کے متعلق دستاویز میں سامنے آیا تھا کہ تشدد سے متعلق ویڈیو بھیجنے پر جیفری ایپسٹین نے سلطان احمد بن سلائم کا شکریہ ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے قرضوں سے متعلق اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی
جیفری ایپسٹین کی موت کی تاریخ
یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں امریکی جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
امریکی محکمہ انصاف کی فائلز
حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث متعلق معلومات پر مبنی فائلز جاری کی گئیں۔








