سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 26 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اداروں کا پاکستان سے ٹی بی اور ایچ آئی وی کی دواؤں کیلئے بھارت پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ
آپریشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 286 ائی بی اوز آپریشن کیے، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، خوشاب، میاںوالی، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، چکوال، راجن پور، نارووال، پاک پتن، سرگودھا میں کارروائیاں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغ دیے۔
گرفتار دہشت گردوں کی معلومات
لاہور سے القاعدہ کا ایک اور سرگودھا سے فتنہ الخوارج کے 4 خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے جن کا تعلق علاقہ غیر سے ہے۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم 3، ڈیٹونیٹر 19، حفاظتی فیوز وائر 34 فٹ، پمفلٹ، نقدی، پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو مسئلہ حل کرنے کیلئے کس سے بات کرنی چاہئے؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا
دہشت گردوں کی شناخت
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت عرفان، ضامن علی، مجاہد علی، فیصل، شیراز، نعمت اللہ، اسامہ، غلام یاسین، یاسر، عمران وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان خاندان جو ہندوؤں کے دباؤ کے باعث اپنا گھر فروخت کرنے پر مجبور ہوا
عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش
دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ ایک ماہ کے دوران 4662 کومبنگ آپریشنز کے دوران 538 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 160009 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
دہشت گردی کے خلاف عزم
ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔








