سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 26 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر مقیم مزید 4 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو واپس بھیج دیا گیا
آپریشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 286 ائی بی اوز آپریشن کیے، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، خوشاب، میاںوالی، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، چکوال، راجن پور، نارووال، پاک پتن، سرگودھا میں کارروائیاں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا
گرفتار دہشت گردوں کی معلومات
لاہور سے القاعدہ کا ایک اور سرگودھا سے فتنہ الخوارج کے 4 خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے جن کا تعلق علاقہ غیر سے ہے۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم 3، ڈیٹونیٹر 19، حفاظتی فیوز وائر 34 فٹ، پمفلٹ، نقدی، پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فلم انڈسٹری ری وائیو ہو ہی نہیں سکتی، سید نور
دہشت گردوں کی شناخت
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت عرفان، ضامن علی، مجاہد علی، فیصل، شیراز، نعمت اللہ، اسامہ، غلام یاسین، یاسر، عمران وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں کون کتنے منٹ تک بول سکے گا۔۔؟ رولز میں ترمیم کا ایجنڈا سامنے آگیا
عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش
دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ ایک ماہ کے دوران 4662 کومبنگ آپریشنز کے دوران 538 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 160009 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
دہشت گردی کے خلاف عزم
ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔








