پاکستان کے ساتھ مجوزہ بجلی ٹیرف میں تبدیلی پر بات چیت کررہے ہیں: آئی ایم ایف
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بجلی کے مجوزہ ٹیرف میں ردوبدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلے میں پاکستانی ماڈل کی ‘بکنی’ پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
ٹیرف میں ممکنہ تبدیلیاں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف حکام نے بتایا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ ٹیرف میں ممکنہ ردوبدل کا بوجھ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر نہ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کا کپتان بابراعظم کو ریٹین، صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ
حکومتی وعدوں کے مطابق جائزہ
آئی ایم ایف حکام کے مطابق مذاکرات کے دوران یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ مجوزہ ٹیرف ترامیم حکومتی وعدوں سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔
معاشی اثرات کا جائزہ
آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیرف ترامیم کے مہنگائی اور معاشی استحکام پر ممکنہ اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔








