عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر خود سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں شروع کردیں

عمران خان کی صحت کی اہمیت

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے پاکستانیو! عمران خان کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے، اُن کی صحت پر نہ میں خود سیاست کروں گا اور نہ ہی کسی کو کرنے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹرکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام کے حوالے سے وزیر تعمیرات و مواصلات نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

محبت اور غم

انہوں نے کہا کہ پوری قوم میں عمران خان کے لیے بے انتہا محبت کی وجہ سے جو اس وقت غم اور غصہ پایا جا رہا ہے اُس کا مُجھے بخوبی احساس ہے، لیکن اس کو ہم نے اپنی کمزوری نہیں اپنی طاقت بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ائیر پورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون سے 6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد

وقت کا امتحان

انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیشہ سخت اور نازک وقت میں آپ کو اعصاب مضبوط رکھ کر حکمت سے جنگ لڑنی پڑتی ہے، ایسے وقت میں آپ کی پوشیدہ حکمت عملی ہی آپ کی بہترین طاقت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیز سیریز، پرتھ ٹیسٹ 2 دن میں ختم، آسٹریلیا 8 وکٹوں سے کامیاب

عمران خان کی حیثیت

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کوئی معمولی شخص نہیں، وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے تاحیات چیئرمین ہیں، اُن کی صحت کے ساتھ مذاق کیا گیا جو ناقابل معافی فعل ہے۔

علاج کی اہمیت

انہوں نے واضح کیا کہ اب اس وقت اُن کا بہترین علاج ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی ہرگز یہ نہ سوچے کہ میں عمران خان کے علاج تک آرام سے بیٹھوں گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...