ہڑپہ: کارگو ٹرین کا انجن الٹ گیا، بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
حادثہ کی تفصیلات
ہڑپہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہڑپہ اسٹیشن کے قریب کارگو ٹرین کا انجن الٹ گیا جس کے نتیجے میں بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آج پاکستان انتہائی اہم میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل
حادثے کی وجہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گارکو ٹرین بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی، 10 سے بارہ کارگو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ کارگو ٹرین کا ایک ڈرائیور محفوظ رہا اور دوسرا معمولی زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا کراچی میں نویں جماعت کے نتائج پر عدم اعتماد
ٹرین کا راستہ
کارگو ٹرین کراچی سے لاہور آرہی تھی، ڈرائیور نے بریک لگائی اور ٹرین کو ایمرجنسی پٹڑی پر لے جا کر روکنے کی کوشش کی لیکن دس سے بارہ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
پیش آنے والے حالات
انجن کا ڈیزل مکمل لیک کر گیا اور ایک ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی، گارگو ٹرین پر کنٹینرز لوڈ تھے۔ پولیس اور دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔








