وفاقی آئینی عدالت: رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد میں دفتری اوقات کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی اہم شخصیت نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
یہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے دفاتر پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں سے روابط کا کیس؛ رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد
دفتری اوقات
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔ دفتری اوقات ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل کوئی بھی کیس وصول نہیں کیا جائے گا۔
اجرنٹ کیسز کا استثنیٰ
نوٹیفکیشن کے مطابق انتہائی ضروری اور ارجنٹ نوعیت کے کیسز کو وقت کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔








