بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں موت کی سزا پانے والے قیدی نے آخری خواہش میں پیزا، بیف برگر اور آئس کریم کھانے کی فرمائش کر دی
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی سزا معطل کرنے کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری حالات وینٹی لیٹر پر ہیں ، حکومت پابندیوں کی بجائے ماحول دوست گاڑیوں کو پروموٹ کرے: کار ڈیلر ایسوی ایشن کا مطالبہ
اسلام آباد ہائی کورٹ میں مؤقف
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو میرٹ اور طبی بنیاد پر سزا معطلی کا کیس بنتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اپنی دائیں آنکھ کی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہیں جس کی تشخیص پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، شکر ہے پی آئی اے کی سرکار سے جان چھوٹ رہی ہے، صحافی عامر الیاس رانا
آنکھ کی بیماری
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار کی دائیں آنکھ خون کے لوتھڑے کے باعث شدید متاثر ہو چکی ہے۔ اس بیماری کے نتیجے میں دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔ علاج کی سہولت جیل کے اندر ممکن نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی عمر 73 سال ہے، اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان کا پرانا شہر اور جدید شہر کی تاریخ
میڈیا سے گفتگو
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز آئندہ ہفتے مقرر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے مرض کے بعد جلد سماعت کی درخواست دائر کی ہے۔
بشریٰ بی بی کی ضمانت
بیرسٹر سلمان صفدر نے یہ بھی بتایا کہ بشریٰ بی بی کو ایک سال سے ضمانت نہیں ملی ہے، اور ہم نے درخواست کی ہے کہ پیر کے روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مقرر کی جائیں۔








