بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے بلوچستان میں محسوس کیے گئے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع واشک اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کی شدت اور مرکز
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز واشک سے 20 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔
پچھلے دنوں کے زلزلے
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔







