جے شاہ کی محسن نقوی کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت
چیئرمین آئی سی سی کی دعوت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین آئی سی سی جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کولمبو میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب، چیف آف نیول سٹاف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
محسن نقوی کی میچ میں شرکت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کل پاک بھارت میچ کولمبو میں دیکھیں گے۔ میچ سے قبل، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی سکواڈ سے ملاقات بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا
بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کی دعوت
بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو بھی آئی سی سی نے دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔ صدر آئی سی سی جے شاہ بھی اس میچ کا مشاہدہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا
ملاقات کا امکان
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے جے شاہ اور بی سی سی آئی افیشلز سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی شرکت
دوسری جانب، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الا اسلام کو بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔








