حکومت رابطہ کرے یا نہ کرے دھرنا جاری رہے گا،یہیں پر روزے بھی رکھیں گے اور تراویح بھی پڑھیں گے: محمود خان اچکزئی ڈٹ گئے

دھرنے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت رابطہ کرے یا نہ کرے دھرنا جاری رہے گا، یہیں پر روزے بھی رکھیں گے اور تراویح بھی پڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا

پارلیمنٹ کے باہر دھرنا

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے مطالبے پر اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری ہے، شرکاء پارلیمنٹ کے باہر احاطے میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے، امن اور ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ڈاکٹرز کے ناموں پر خط

’’جنگ‘‘ کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے 3 ڈاکٹرز کے ناموں پر مشتمل خط لکھا تھا، وزیر اعظم نے اس پر کچھ نہیں کیا۔ ہم یہاں بیٹھیں گے، ابھی پورا دن گزر گیا، ہم دھمکیاں دینے والے لوگ نہیں ہیں، اس پارلیمنٹ کی آزادی کے لیے ہم کسی حد تک بھی جائیں گے۔ 100 سے زائد اراکین پارلیمنٹ کو آپ یہاں قیدی بنا کر رکھے ہوئے ہیں۔ کل بات ہوئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو الشفا ہسپتال لے جانے تک یہاں دھرنا دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع نہ ہو، وہ جس ہسپتال میں جانا چاہیں علاج کرائیں، یہ آپ کے فائدے کے لیے ہے، شہباز بھائی۔

استعفوں کے اثرات

محمود خان اچکزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں تو کیا اتنی بڑی تعداد میں ضمنی انتخاب ہو سکے گا؟ پی ٹی آئی کا جرم کیا ہے، یہ اپنا مینڈیٹ واپس مانگ رہے ہیں۔ مطالبات نہ مانے گئے تو رمضان میں بھی دھرنا جاری رہے گا، یہیں پر روزے بھی رکھیں گے اور تراویح بھی پڑھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...