سونا 7000 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی مارکیٹ میں سونا ایک دن کی کمی کے بعد 7000 روپے فی تولہ پھر مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بحریہ ٹائون کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت
سونے کی قیمتیں
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 7000 روپے بڑھکر 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھائو 6 ہزار ایک روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم امیر جماعت ہو کر دھڑلے سے جھوٹ بولتے ہیں: ترجمان سندھ حکومت
چاندی کی قیمت میں کمی
آج مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 105 روپے کم ہوکر 8 ہزار 219 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 70 ڈالر مہنگا ہوکر 5 ہزار 42 ڈالر کا ہوگیا۔








