وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کیلئے 38 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا رمضان المبارک کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے بٹن دبا کر رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا باقاعدہ اجرا کیا۔ رمضان ریلیف پیکج کیلئے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں جائیداد کے تنازعات پر فائرنگ، 5 افراد قتل

رقم کی تقسیم کا طریقہ کار

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رقم حق داروں کو ڈیجیٹل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس سے منتقل ہوگی۔ رمضان میں بلا تفریق 13 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی فراڈ کے واقعات، ملک بھر کے کال سینٹرز کے لئے لائسنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ

مزید مستحق خاندانوں کی مدد

انہوں نے مزید کہا کہ 21 لاکھ سے زائد ایسے خاندان بھی ہیں جو کسی کفالت پروگرام کا حصہ نہیں، پہلے سے زیر کفالت 1 کروڑ خاندانوں کے لئے بھی 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر ایک کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں رقوم بلاتفریق تقسیم کی جائیں گی۔

کردار کی نگرانی اور عوامی سہولیات

وزیراعظم نے مزید کہا کہ رمضان پیکج سے مستفید ہونے والے افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ ہو جائے گا، وفاقی وزراء کی کمیٹی رمضان پیکج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی۔ عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 9999 بھی قائم کی گئی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...