کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے کی سخت تنبیہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آج خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس وزیراعلیٰ گنڈاپور کے معاملے پر
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 4-5 کی اپ گریڈیشن اور افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑائیں گے لیکن اگر کوئی بیمار ہے تو اس کا علاج ہونا چاہیے۔ ہاں، اگر کوئی اس کو بہانہ بنا کر سزاؤں کی معافی چاہتا ہے تو اسے بھول جائے۔ وہی ہوگا جو جیل کے اصول اجازت دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی
ریلوے کو درپیش چیلنجز
انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کا ہے، چیلنجز ہیں لیکن ہم مقابلہ کریں گے۔ کبھی رونا دھونا نہیں کیا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، جن افسران کو ٹارگٹس دیے گئے ہیں وہ 30 جون تک حاصل کریں ورنہ ان کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف بیان دینے والا افغان شہری گرفتار
بین الاقوامی معاہدات
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹاسک دیا ہے ٹریک کا۔ قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئے تھے، ازبک صدر کے ساتھ ہم نے ایک معاہدہ کیا تھا۔ قازقستان کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے کہ چمن، قندھار، ہرات، ترکمانستان سے 840 کلومیٹر فاصلہ ہے، یہ ٹارگٹ حاصل کرنے پر ہم سینٹرل ایشیا سے منسلک ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب پر مقدمہ درج
ٹرانسپورٹ کے منصوبے
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئٹہ تافتان بارڈر پر ہماری مال گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔ اگر حملے نہ ہوتے تو ہم مال گاڑی چلانے کے لیے تیار تھے۔ ایم ایل ون کا نادر موقع تھا جو ہم نے کھو دیا۔ 480 کلومیٹر کراچی روہڑی 2 ارب ڈالر ایشین بینک سے منظور ہو چکے ہیں، اور جولائی کے اختتام تک اس کو شروع کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست
ریاستی اضافی اقدامات
وزیر ریلوے نے بتایا کہ پیپلز ٹرین پورے کوئٹہ کو کور کرے گی، بلوچستان حکومت اس کی فنڈنگ کرے گی۔ روہڑی سے کراچی 8 فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں، جو اب 10 ہو گئی ہیں لیکن روزانہ 12 کا ٹارگٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کا واک آؤٹ
اسپتالوں کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسپتال کے علاوہ ہمارے تمام اسپتال اصطبل کا منظر پیش کر رہے ہیں، انہیں آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔ ہماری پرائم ٹرینوں میں ٹکٹ ملنا مشکل ہوتا ہے۔ ہزارہ ٹرین کو اپ گریڈ کر دیا ہے لیکن عوام ایکسپریس کو دیکھ کر منہ دوسری طرف کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر جانے کی درخواست، وزیرداخلہ محسن نقوی کی یقین دہانی پر فیصلہ واپس
آئندہ کی منصوبہ بندیاں
حنیف عباسی نے کہا کہ یہ صدیوں کا گند ہے، جلدی صاف نہیں ہوگا۔ تمام ٹرینیں دسمبر 2026 تک اپ گریڑ ہو جائیں گی۔ ہم اس قابل ہوگئے ہیں کہ چیزوں کو ایکسپورٹ کر سکیں۔ ہم نے نیپال، بنگلا دیش، سری لنکا، چلی سے رابطہ کیا ہے، ہم کوچز، ویگن کو ٹو او ٹو کے تحت دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ سے غزہ کے عوام کیلئے امدادی سامان روانہ کیا
نئے سرمایہ کاری منصوبے
انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ایل 2 پر این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی معاونت سے ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بنانے جا رہے ہیں۔ ڈیجیٹیلائزیشن پر ایف ڈبلیو او سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ 14 ویوو بریز لگیں گی کہ ویگن اوور لوڈ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اوور ہیڈ برجز کے نیچے صفائی، گرین بیلٹ اور پلے ایریاز بنائے جائیں
تنخواہوں کا مسئلہ حل
وزیر ریلوے کے مطابق، لاہور اسٹیشن کے باہر جو ہونے جا رہا ہے آپ دنیا کے اسٹیشن بھول جائیں گے۔ 2 ارب روپے وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیے ہیں۔ ریلوے کراسنگ کا بہت بڑا ایشو ہے۔ 1875 مقامات پر پھاٹک نہیں لیکن یہ صوبوں کا کام ہے۔ کے پی حکومت نے بھی برانچ کیسز کی منظوری دے دی ہے۔ یہ مثبت کام ہے۔
سفاری ٹرین کا منصوبہ
سفاری ٹرین کی اپ لفٹنگ کے لیے کہا ہے۔ تھر میں بھی سفاری ٹرین شروع کی ہے، جہاں موقع مل رہا ہے وہاں سیاحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلری کا کوئی ایشو نہیں، 2، 2 ماہ بعد ملتی تھی، اب 4-5 دن بعد ملتی ہے۔








