ناجائز مطالبات کے لیے پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں: اختیار ولی

شہریوں کو مشکلات کا سامنا

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ سے پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا گرفتار

پی ٹی آئی کے اقدامات

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز مطالبات کے لیے پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی تمام بند سڑکیں کھول دے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

حکومت کی کارروائی

اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر شہر یوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بالآخر لاہور کے شہریوں نے ’’سکھ کا سانس‘‘ لےلیا

سڑکیں کھولنے کی کال

انہوں نے کہا کہ کل تک راستے نہ کھولے تو عوام کو خود سڑکیں کھولنے کی کال دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جامشورو: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا

پی ٹی آئی کے بانی کی صحت

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے تمام سہولیات حکومت فراہم کر رہی ہے، اگر پی ٹی آئی بانی کو بیرون ملک بھیجنا چاہتی ہے تو درخواست دے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ کتنے بجے سنایا جائے گا؟ عدالتی عملے نے آگاہ کردیا۔

ای این آر او کی کوششیں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نومبر 2024 سے این آر او لینے کی کوششوں میں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے این آراو کی کوششیں ہوئیں، مگر وفاق نے ڈیل قبول نہیں کی۔

ڈیل کے شواہد

اختیار ولی نے کہا کہ 25 نومبر 2024 کو بانی پی ٹی آئی ڈیل پر متفق ہو چکے تھے، ڈیل عملی شکل اختیار نہ کر سکی، تصدیق شیر افضل مروت بھی کرچکے ہیں، 2024 کی ڈیل کے گواہ بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر علی خان ہیں ان سے پوچھا جائے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...