عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان خان سے ٹیلی فون پر بات کرا دی گئی
عمران خان کی بیٹوں سے گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فونک گفتگو کروا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں بس حادثہ 5 زائرین جاں بحق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
رابطے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ رابطہ گزشتہ روز کروایا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود کی جزوی بندش سے متعلق خبروں کو غلط قرار دے دیا
وفاقی وزیر کی تصدیق
ایک وفاقی وزیر نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
گفتگو کا دورانیہ
جیل حکام کے مطابق عمران خان نے اپنے بیٹوں سے تیس منٹ سے زائد گفتگو کی۔
بچوں کی موجودگی
واضح رہے کہ قاسم اور سلیمان اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔








