بارش پاک بھارت ٹاکرے کا مزہ خراب نہیں کرے گی بلکہ اسے مزید سنسنی خیز بنا دے گی،ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل
بارش کا مقابلے پر اثر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بارش کے امکان کو میچ کے جوش و خروش کے لیے نقصان دہ قرار دینے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش مقابلے کا مزہ خراب نہیں کرے گی بلکہ اسے مزید سنسنی خیز بنا دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی قومی سکواڈ کو جوائن کرنے کے بارے میں افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی
مختصر میچ کا فائدہ
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میچ بارش کے باعث مختصر ہو جاتا ہے تو اس کا فائدہ دونوں ٹیموں کے پاور ہٹرز کو ہوگا، جس سے مقابلہ اور بھی دلچسپ شکل اختیار کر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کم اوورز کے میچ میں کھلاڑی شروع سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہیں جس سے شائقین کو بھرپور تفریح ملتی ہے۔
کھلاڑیوں کے مشورے
عامر سہیل نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ دباؤ میں آنے کے بجائے مکمل توجہ کے ساتھ میدان میں اتریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں جذبات اور دباؤ فطری بات ہے، تاہم کھلاڑیوں کو کسی بھی قسم کی "ٹریش ٹاک" کو منفی انداز میں لینے کے بجائے اسے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بطور محرک استعمال کرنا چاہیے۔








