پبلک ٹوائلٹ میں چھوڑی گئی نومولود کو سینیٹری ورکرز نے بچالیا
نومولود بچی کی ہولناک کہانی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کسی سنگ دل نے انتہائی شقاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نومولود کو پبلک ٹوائلٹ میں چھوڑ دیا۔ سینیٹری ورکرز نے بچی کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک درجنوں زخمی
پبلک ٹوائلٹ میں واقعہ
تامل ناڈو کے ایک دور افتادہ ضلع میں بس اسٹینڈ کے نزدیک واقع پبلک ٹوائلٹ میں جب سینیٹری ورکرز نے صفائی شروع کی تو دیکھا کہ کسی نے نومولود کو زمین پر لِٹاکر اُس پر کچرے کی ٹوکری اُلٹی رکھ دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بس جیے جا رہے ہیں خدا کے سہارے ۔۔۔۔
بچی کی حالت اور طبی امداد
بچی کی حالت تھوڑی سی خراب دکھائی دے رہی تھی۔ سینیٹری ورکرز بچی کو لے کر فوراً اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے بچی کا بھرپور معائنہ کیا اور مناسب طبی امداد دی۔ اب بچی کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
پچھلے تین دنوں کا خوفناک واقعہ
تامل ناڈو میں تین دن کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ تین دن قبل ایک گاؤں میں کوئی شخص ایک نومولود کو مکان کے پچھلے حصے میں رکھ کر چلا گیا تھا۔ گاؤں کے لوگوں نے نومولاد کو بروقت نہ دیکھا ہوتا تو آوارہ کتے اُسے بھنبھوڑ کھاتے۔