محسن نقوی پاک، بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولمبو پہنچ گئے، روایتی ڈھول اور رقص سے استقبال
کولمبو میں پی سی بی کے چیئرمین کی آمد
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک، بھارت میچ دیکھنے کےلیے کولمبو پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران کمنٹری غلط لفظ کے چناؤ پر سابق خاتون کرکٹر کی بمراہ سے آن ائیر معذرت
ساتھ میں موجود شخصیات
محسن نقوی کے ہمراہ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سی او او پی سی بی سمیر احمد سید اور سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو خشک راشن کی فراہمی بھی شروع
استقبال کی تقریب
’’جنگ‘‘ کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا ہوٹل پہنچنے پر روایتی ڈھول اور رقص سے استقبال کیا گیا، اس موقع پر سری لنکن وزیر کھیل بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو
میچ کی توقعات
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استفسار کیا گیا کہ کل کا میچ کیسا دیکھ رہے ہیں؟
جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، انشاء اللّٰہ اچھا ہوگا۔
کھلاڑیوں سے ملاقات
چیئرمین پی سی بی میگا ایونٹ کے بڑے میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کےلیے ٹیم سے ملاقات اور اہم میٹنگ کریں گے۔








