حکومت بنی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ہے، سلمان اکرم راجہ
عمران خان کی علاج کے لیے منتقلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
عمران خان کی قید سے متعلق معلومات
سلمان اکرم راجہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کو بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو شفا ہسپتال داخل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کے دوران مسجد پر حملہ، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید
اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے عمران خان کے اہلخانہ کے ایک رکن کو ہسپتال میں ملاقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔
بروقت علاج کی ضرورت
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ مناسب اور بروقت علاج عمران خان کا حق ہے، اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔








