اپوزیشن لیڈر اندر محصور ہیں، پارلیمنٹ لاجز کو تالے لگا کر بند کردیا گیا ہے، ایک قیدی کے لیے حق مانگنے کی سزا دی جا رہی ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر
اسلام آباد میں اپوزیشن کی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اندر محصور ہیں، پارلیمنٹ لاجز کو تالے لگا کر بند کردیا گیا ہے، ایک قیدی کے لیے حق مانگنے کی سزا دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار، ٹرافی ڈریسنگ روم میں پہنچائے جانے کا امکان
پارلیمنٹ کی توقیر میں کمی
ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پارلیمان کے اندر محصور ہیں، پارلیمنٹ لاجز کو تالے لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخواہ ہاؤس میں بھی یہی صورتحال ہے، پارلیمان کی اب کوئی توقیر نہیں رہ گئی، ایک قیدی کے لیے حق مانگنے کی سزا دی جارہی ہے۔ آج پارلیمان کے اندر کھانا لے جانے نہیں دیا گیا، مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کو کوریج دینا اور ان کے آئینی و قانونی حقوق پر بات کرنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے، آپ دیکھ لیں کہ پچھلے 2 دنوں سے اس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت جیل میں سیاسی نوعیت کی ملاقاتیں کرنا چاہتی ہے، عقیل ملک
اخلاقیات اور جمہوری اصولوں کا فقدان
’’جنگ‘‘ کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ اخلاقیات، جمہوری اصولوں، آئین اور قانون کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، پیکا قوانین کے ذریعے صحافت پر جو بیت رہی ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک رپورٹ پر کل ایک صحافی کو لاہور سے اٹھا لیا، ہمیں احساس ہے کہ صحافت پر پابندیاں ہیں، صحافی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے ڈورن ٹیکنالوجی کا استعمال، جھنگ، چشتیاں اور بہاولنگر میں ریسکیو آپریشن
دلخراش واقعہ اور جدوجہد
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مسجد میں دلخراش واقعہ پیش آیا، درجنوں لوگ شہید ہوئے، اب یہ جدوجہد صرف ہماری نہیں ہے بلکہ تمام پاکستانیوں کی ہے۔
علاج کے لیے ہسپتال منتقلی کا مطالبہ
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔








