پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی ادائیگی کیلئے اے ٹی ایم کارڈز کی ڈلیوری شروع، برانچ لیس ایجنٹ اور آؤٹ لٹ بھی مقرر، کوئی فیملی خود کو تنہا محسوس نہ کرے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
اے ٹی ایم کارڈز کی ڈلیوری کی شروعات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ایکس‘‘ میسج پر کہا ہے کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی ادائیگی کے لیے اے ٹی ایم کارڈز کی ڈلیوری شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انوسٹرز فورم نے اگلے دو سال کیلئے چوہدری شفقت محمود کو صدر اور مہر عبدالخالق لک کو جنرل سیکریٹری کے لئے منتخب کر لیا
خصوصی مالی امداد کا اعلان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کے اجراء پر اظہار تشکر کیا ہے۔ رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 40 لاکھ گھرانوں کو 40 ارب روپے مالی امداد دی جائے گی۔ نہ لمبی قطاریں، نہ مشقت، آسانی کے احساس کے ساتھ مالی امداد پہنچائی جائے گی۔ 40 لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت مالی امداد کی ادائیگی کا پورا نظام مکمل ڈیجیٹل اور شفاف ہوگا۔ پی آئی ٹی بی کے ڈیجیٹل رمضان نگہبان پیکیج میں ہر مرحلے پر شفافیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکے پر روسی صدر پیوٹن کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط
ہیلپ لائن اور مراکز کا قیام
رمضان نگہبان پیکیج کے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔ رمضان نگہبان پیکیج کے لیے ہر تحصیل میں 160 خصوصی مراکز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔ رمضان نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کی ایکٹیویشن اور رقم کے حصول کے لیے صوبہ بھر میں برانچ لیس ایجنٹ اور آؤٹ لیٹ بھی مقرر کر دئیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
رمضان کی برکات کی فراہم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں کوئی فیملی خود کو تنہا محسوس نہ کرے، یہی ہمارا مشن ہے۔ رمضان کریم کی برکتیں ہر گھر کی دہلیز تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ رمضان المبارک میں راشن کارڈ کی مالی امداد ماہانہ 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام
پنجاب کی ہر تحصیل میں نگہبان دسترخوان کے ذریعے روزانہ لاکھوں روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔ رمضان کریم کے دوران سہولت بازاروں میں رعایتی نرخ پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔








