میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی، آج لیڈر ایسے ہیں کہ ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کردیا، صدر زرداری
صدر آصف علی زرداری کا بیان
رحیم یارخان (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کے لئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
جمہوریت اور قربانی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھالیں، جنگ میں آپ کا نقصان ہے کیونکہ آپ کا بھانجا بھتیجا مرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قربانی نہیں دے سکتے، ان کے پاس ہمت نہیں ہے، یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں۔ میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیلاب میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کرتے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت
جیل میں عبادت کی اہمیت
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے، جیلوں میں جا کر عبادت ہوتی ہے، جیل میں عبادت کرنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے۔
مستقبل کے عزم
انہوں نے مزید کہا کہ پورا پاکستان جیتیں گے اور ملک کو بنائیں گے، وزیر اعظم بلاول ہوں گے۔








