فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ جرمنی، میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جرمنی کا دورہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 62 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس کی تفصیلات

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا 3 روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے 62 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی شخصیات اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

اہم ملاقاتیں

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ہوئی، اس دوران باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، عالمی و علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

دوطرفہ سیکیورٹی تعاون

فیلڈ مارشل اور جرمن وزیر داخلہ کی ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل کی جرمن چانسلر کے مشیر سے خارجہ و سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ جرمن مسلح افواج کے سربراہ جنرل کارسٹن بریور سے ملاقات میں دفاعی تعاون پر بات کی گئی۔

عالمی فوجی تعاون

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگئیار فریرے سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ فوجی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

لبنانی کمانڈر سے ملاقات

لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے بھی فیلڈ مارشل سے ملاقات کی، جس میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی اشتراک بڑھانے اور تعاون مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...