بلوچستان: واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 ریکارڈ
زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ میں محسوس کیے گئے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اور اب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بھرتی پر ملازمین کا جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھا جائے گا
زلزلے کی شدت
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ڈبل ٹیکسشین ٹریٹی نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا
زلزلے کا مرکز اور گہرائی
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز واشک سے 29 کلو میٹر دور شمال میں تھا جس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سوال یہ نہیں کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں کیوں ہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ قید میں کیوں ہیں؟ علیمہ خان
پچھلے دو دنوں کے زلزلے
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔
خضدار میں زلزلے کی شدت
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔








