پاک بھارت میچ، محسن نقوی کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات
پاک بھارت میچ سے قبل ملاقات
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کولمبو میں پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان کی وادیٔ بقاع پر فضائی حملے
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور عزم و جذبے کو سراہا اور قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے مسکرانے کی وجہ تلاش کرلی
ملاقات میں شامل شخصیات
کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ، تمام کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف ملاقات میں موجود تھا۔
اس کے علاوہ چیف آپریٹنگ افسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو افسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کی مخالفت
آج کا بڑا میچ
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک
موسمی حالات
سری لنکا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔
شائقین کی امیدیں
دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔








