وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آسٹریا کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر ویانا، آسٹریا روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ، پاک فوج کے غازیوں کی عیادت کی
وفد کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوش سے کام لینے کا نتیجہ یہ نکلا کہ لاکھوں مسلمان علماء اور سیاسی کارکن انگریز فوج کے ظلم و ستم کا نشانہ بن گئے، پھانسیاں دی گئیں
دو طرفہ ملاقاتیں
وزیرِ اعظم ویانا میں فیڈرل چانسلری میں کرسچئین اسٹاکر سے دو طرفہ و وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دفتر کے اوقات میں ملازمین نشہ آور اشیاء کے استعمال سے بچیں، وزارت ریلوے کی طرف سے ملازمین کے لیے انتباہی سرکلر جاری
سرمایہ کاری کے اجلاس کی صدارت
شہباز شریف اور آسٹرین چانسلر دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے معروف کاروباری افراد کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے.
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 4 خواج ہلاک، چار بہادر جوان وطن پر قربان
آسٹریا بزنس فورم اور بین الاقوامی تقریب
بعد ازاں وزیراعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
وزیرِاعظم ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ ’’پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر خصوصی تقریب میں شرکت و خطاب کریں گے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات ہوگی۔
دورے کے اثرات
وزیراعظم کا آسٹریا کا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا.








