ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اسپنر ابرار احمد کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا
اعصام الحق کا بیان
لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل مسٹری اسپنر ابرار احمد کو ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حنہ آفریدی اور تیمور اکبر نے منگنی کرلی، شادی کی تاریخ بھی بتادی
پاکستان کے پہلے میچز کی کامیابی
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے اپنے شروع کے دو میچ جیتے، انشاء اللہ بھارت کو بھی دھول چٹائیں گے، بابراعظم اور شاہین آفریدی اور دیگر بھی پرفارم کریں گے۔
ٹیم کی یکجہتی اور اخلاقیات
اعصام الحق نے مزید کہا کہ ٹیم متحد ہوکر کھیلے گی اور میچ ہمارا ہوگا، بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اخلاقیات کے خلاف ہوتا ہے، ہاتھ ملانے کے ساتھ ساتھ گلے بھی ملنا چاہئے۔








