جھنگ ؛ بہن بھائی نے ملکر باپ کو مبینہ طور پر قتل کردیا
جھنگ میں بہن بھائی کا باپ کے قتل کا واقعہ
جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جھنگ کے علاقے ماڑی بلوچاں میں بہن بھائی نے مل کر باپ کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک اور شارٹ ٹرم اغوا کا واقعہ، اکاؤنٹ سے 1 کروڑ 86 لاکھ روپے منتقل کرکے شہری کو چھوڑ دیا گیا
پولیس کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سال کے بھائی نے 13 سال کی بہن کے ساتھ مل کر اپنے باپ کی لاش صحن میں دفنائی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے ، پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
مقدمہ درج
بیٹے نے 10 روز قبل تھانہ کوٹ شاکر میں باپ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
تحقیقات جاری
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل گھر کی چھت سے برآمد کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔








