اوورسیز کشمیر کانفرنس، آزاد کشیمر حکومت کا 16 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

عام تعطیل کا اعلان

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت آزاد جموں و کشمیر نے 16 فروری 2026 بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فہیمہ اعوان نے ماضی میں عید کے روز شوہر کے انتقال کی دردناک کہانی بیان کردی

اوورسیز کشمیر کانفرنس

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق سرکاری اعلامیے میں تعطیل کا اعلان دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہونے والی اوورسیز کشمیر کانفرنس کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کے دنوں میں بارش کا امکان نہیں، ہوا بھی پتنگ بازی کے لیے آئیڈیل ہوگی، چیف میٹرولوجسٹ

شرکت کی توقعات

کانفرنس میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کی شرکت متوقع ہے، جس کے باعث انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

سرکاری اداروں کی بندش

اعلامیے کے مطابق 16 فروری کو مظفرآباد میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور نجی تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ’می ٹو مہم‘ کا غلط استعمال کیا گیا: کومل میر

مہمانوں کی آمد کا انتظام

حکومت کا کہنا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امن کی امید کے ساتھ غزہ پیس بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

کانفرنس کا بنیادی مقصد

حکام کے مطابق اوورسیز کشمیر کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ریاست کی ترقی کو فروغ دینے سمیت بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے، اور انہیں آزاد کشمیر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے.

تعلقات کو مستحکم کرنا

حکومت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعے اوورسیز کشمیریوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور انہیں خطے کی معاشی ترقی، خوشحالی اور پائیدار منصوبہ بندی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...